ہفتہ 24 مئی 2025 - 08:59
شہید رئیسی نے ساری زندگی عملِ صالح کے لیے وقف کر دی تھی

حوزہ/ شہید صدر ابراہیم رئیسی کی بیٹی حانیہ سادات رئیسی نے اصفہان میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے والد نے اپنی پوری زندگی خلوص، تقویٰ اور عوامی خدمت میں گزاری، اور آج پوری قوم اس راستے کو شعور و فہم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید صدر ابراہیم رئیسی کی بیٹی حانیہ سادات رئیسی نے اصفہان میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے والد نے اپنی پوری زندگی خلوص، تقویٰ اور عوامی خدمت میں گزاری، اور آج پوری قوم اس راستے کو شعور و فہم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اصفہان میں خواتین کے ایک پُرشکوہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہید صدر ابراہیم رئیسی کی بیٹی، حانیہ سادات رئیسی نے کہا کہ ان کے والد نے اپنی پوری زندگی کو عمل صالح، عوامی خدمت، اور دینی و اخلاقی اصولوں کے مطابق گزارا۔ انہوں نے کہا کہ قوم، شہید رئیسی کی راہ کو گہرے شعور کے ساتھ پہچان چکی ہے، اور ملک بھر میں جاری "چِلّہ‌های خدمت تحریک" اسی فہم کی علامت ہیں جو عید قربان تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے شہید رئیسی کے محروم علاقوں، مازندران کے عوام، اور مشرقی اصفہان کے پانی کے بحران پر خصوصی توجہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ دردمندانہ انداز میں عوام کی خدمت کرتے تھے اور کسی لمحے کو ضائع نہیں کرتے تھے۔ ان کا ذاتی کردار عبادت، تقویٰ اور توکل پر مبنی تھا، اور وہ رات کو عبادات میں مشغول رہتے تھے۔

شہید رئیسی کی بیٹی نے رہبر معظم انقلاب کی شہید رئیسی سے متعلق تعریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ الفاظ ہمارے لیے ذمہ داری میں اضافے کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی شخصیت صرف ایک سیاستدان کی نہیں بلکہ ایک دیندار، مومن، اور دیانتدار قائد کی تھی، جنہوں نے حتیٰ روس کے صدر کو بھی یہ باور کرایا کہ وہ اپنی دینی شناخت کو سیاست پر قربان نہیں کریں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر آج شہید رئیسی ہمارے درمیان نہیں تو یہ قوم ہزاروں "رئیسی" پیدا کر سکتی ہے، اور یہی ان کی راہ کی اصل تکمیل ہے۔ اجتماع میں شہید رئیسی اور سید حسن نصراللہ کے نام سے منسوب یادگاری سنگِ مزار کی رونمائی بھی کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha